24گھنٹوں میں کورونا سے مزید 24ہلاکتیں ، 1771 کیسزرپورٹ

24گھنٹوں میں کورونا سے مزید 24ہلاکتیں ، 1771 کیسزرپورٹ
لاہور ": کورونا سے ملک بھر میں اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا، وائرس 24 گھنٹوں میں 71لوگوں کی زندگیاں نگل گیا، 1771شہریوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ، پنجاب میں مہلک بیماری سے 40افراد جاں بحق ہوئے ، جبکہ 424نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 850 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ21 ہزار 824 ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 57 ہزار336ہے اور 8 لاکھ 44 ہزار 638 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.71 فیصد رہی۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہی روز میں 40 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ، جبکہ 424نئے کیسز بھہی رپورٹ ہوئے ۔ اعدو شمار کے مطابق کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 40 ہزار 110 ہو گئی، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 39 ہو چکی ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملکے کے دیگر حصوں اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 81 ہزار527، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 32 ہزار822، ، سندھ 3 لاکھ 18 ہزار579، بلوچستان 25 ہزار218، آزاد کشمیر 19 ہزار250 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 588 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔