امیربالاج قتل کیس میں نیاموڑ

امیربالاج قتل کیس میں نیاموڑ
کیپشن: Amirbalaj's murder case turns around

ایک نیوز:امیربالاج قتل کیس میں نیاموڑ ،نامزدملزم کےقتل میں شامل ہونےکےبارےمیں شواہدنہ مل سکے۔
ذرائع کےمطابق امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،مقدمےمیں نامزد ملزم گوگی بٹ کے قتل میں شامل ہونے کے بارے میں کوئی ٹھوس شواہد نہ مل سکے ۔ قتل کروانے کے تمام ٹھوس شواہد نامزد دوسرے ملزم طیفی بٹ سے ملتے ہیں ۔ طیفی بٹ کا مالشیا ،، خانساما اور برادر نسبتی موقع پر 2شوٹرز کے ساتھ موجود پائے گئے۔

پولیس کےمطابق گوگی بٹ کو پیش ہو کر اپنی بے گناہی خود ثابت کرنا ہو گی۔مقتول امیر بالاج کے بھائی اور مقدمہ قتل کے مدعی مصعب بالاج نے دونوں نامزد ملزمان کو قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے ۔
ڈی آئی جی آرگنائزڈکرائم عمران کشورکاکہناتھاکہ نامزد ملزم گوگی بٹ کے قتل کے حوالے سے کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے ، نامزد ہونے کی بناء پر اشتہاری قرار دیا گیا ہے اور اسے شامل تفتیش کرکے میرٹ پر تفتیش کرینگے ۔
یادرہےکہ امیربالاج ٹیپوکورواں سال18فروری کوٹھوکرنیازبیگ کےقریب نجی سوسائٹی میں شادی کی تقریب کےدوران فائرنگ کرکےقتل کیاگیاتھا۔