مساجد بند نہیں ہوں گی، رمضان میں تراویح بھی ہو گی: علامہ طاہر اشرفی

مساجد بند نہیں ہوں گی، رمضان میں تراویح بھی ہو گی: علامہ طاہر اشرفی
اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ حکومت مساجد بند کرنے نہیں جا رہی، ایس او پیز پرعمل کرتےہوئے مساجد کھلی رہیں گی، رمضان میں تراویح بھی ہوں گی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ان کا کہنا تھا کہ علما نے فتویٰ دیا ہے کورونا ویکسین لگوائی جائے، کورونا ویکسین نہ لگوانے کی باتیں جہالت ہے، جس نےایک انسان کو بچایا اس نے پوری انسانیت کو بچایا۔

مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ یوم پاکستان پریڈ میں پوری امت کو ہم نے جمع کیا، گزشتہ پانچ ماہ سے مجھے ذمہ داری دی گئی تھی اس بارے میں بتانا ہے ، ہمارے تعلقات عرب ممالک کے ساتھ تعلقات پہلے کی نسبت بہت بہتر ہیں ، مصر کے ساتھ دس سال بعد تعلقات اچھے ہوئے ہیں جبکہ لیبیا کی قومی حکومت کا پاکستان نے خیر مقدم کیا ہے ، پاکستان نےعرب اسلامی ممالک کیساتھ خارجہ پالیسی کی کمی کو دور کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے سعودی عرب کے دورے کی دعوت قبول کی ہے اور وہ جلد سعودی عرب کا دورہ کرینگے۔سعودی ولی عہد نے کہا ہے کہ 40 ارب درخت مشرق وسطیٰ میں لگائیں گے اور گرین پاکستان پر مل کر آگے چلیں گے۔