جس معاشرےمیں انصاف نہیں ہوتاوہ معاشرہ تباہ ہوجاتاہے،مریم نواز

 جس معاشرےمیں انصاف نہیں ہوتاوہ معاشرہ تباہ ہوجاتاہے،مریم نواز
کیپشن: A society in which there is no justice is destroyed, Maryam Nawaz

ایک نیوز:وزیراعلیٰ مریم نوازنےکہاہےکہ جس معاشرےمیں انصاف نہیں ہوتاوہ معاشرہ تباہ ہوجاتاہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ آمد،وزیر اعلیٰ پولیس یونیفارم میں ملبوس تھیں، مریم نواز کو آمد پر روایتی پولیس’کین بیٹن‘پیش کی گئی، وزیر اعلیٰ نے لیڈی پولیس کانسٹیبل اور ٹریفک اسسٹنٹ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی۔وزیراعلیٰ مریم نوازکولیڈی پولیس کانسٹیبل اور ٹریفک اسسٹنٹ کے چاک و چوبند دستوں نے جنرل سلامی پیش کی ،مریم نوازنے جیپ پر پاسنگ آوٹ پریڈ کا معائنہ کیا۔ پولیس بینڈ پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب میں ولولہ انگیز دھنیں پیش کرتا رہاپاس آؤٹ ہونے والی لیڈی پولیس کانسٹیبل اور ٹریفک اسسٹنٹ نے حلف اٹھایا ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کاپولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں لیڈی کانسٹیبل کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب میں کہناتھاکہ پاس آؤٹ پریڈ میں شامل لیڈی پولیس بہت الرٹ ہیں،خوشی ہے کہ پاکستان کے پاس اتنا زیادہ ٹیلنٹ ہے۔  آئی جی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ 7ہزار خواتین پولیس اہلکار کم ہیں ان کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ وقت آئے گا کہ جب لیڈی پولیس کی تعداد 50فیصد سے تجاویز کرجائے گی۔ خواتین بہت محنتی ہے، سپر ہیومین کی طرح کام کرتی ہیں، مائیں بھی،بیٹیاں بھی،بہنیں اور پروفیشنل بھی ہیں۔ جتنی محنت سے خواتین کام کرتی ہیں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، سب کو سلیوٹ، سب کو سلام پیش کرتی ہوں۔
 مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ خوشی ہوئی کہ اس دفعہ پولیس سورڈ آف آنر ایک نوجوان خاتون کو دی، میری بہنوں، بیٹیوں مجھے آپ پر فخر ہے۔ لیڈی پولیس کانسٹیبل کی ٹریننگ جدیدتقاضوں کے عین مطابق کی گئی۔ ٹریننگ حاصل کرنے والی لیڈی پولیس کانسٹیبل کی پروفیشنلزم دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ پہلی بار پولیس یونیفارم پہنا تو احساس ہوا پولیس کی نوکری یا سی ایم کا حلف ہوبہت ہی ذمہ داری کا کام ہے۔ وزیر اعلیٰ آفس میں ہم فیصلے کرتے ہیں آپ اس پر عملدرآمد کراتے ہیں، آپ پر بھاری ذمہ داری ہے۔ خواتین نرم دل ہوتی ہیں، جلد معاف کر دیتی ہے لیکن لیڈی پولیس کانسٹیبلز آپ نے صرف اور صرف انصاف سے کام کرنا ہے۔ آپ کی تمام تر ہمدردیاں مظلوم کے لیے ہونی چاہیے، ظالم کے لیے دل میں کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے، ظالم کو سزا دینی ہے۔ 

وزیراعلیٰ کاکہناتھاکہ میرےدل میں انتقام کا جذبہ نہیں ہوتا،مجھے ظالم کو سزا دیتے ہوئے بھی تکلیف ہوتی ہے۔ جس معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا، وہ معاشرہ تباہ ہوجاتا ہے، مظلوم کی داد رسی کریں اور انصاف دلوائیں۔ پاس آؤٹ ہونے والی لیڈی پولیس اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دیتی ہوں، آپ کی بیٹاں آپ کا سر فخر سے بلند کریں گی۔ اپنے والد کو دن کے معاملات کے بارے میں آگہی دیتے ہوئے ان کے چہرے کا فخر دیکھ کر بہت خوش ہوتی ہوں۔ مجھے اس منصب پر آنے کے لئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا میں سے گزر کر پہنچی ہوں۔ 
مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ تمام والدین کو سلام پیش کرتی ہوں، بیٹیوں پر اعتماد کریں، ساتھ دیں یہ آپ کا سر فخر سے بلند کریں گی۔ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کروں گئی کہ ملک میں جہاں بھی ترقی نظر آتی ہے وہاں پر ان کا ہی نام ہے۔ نواز شریف کے دور کے ترقی کے ورثہ کو لیکر چلنے کی بہت بھاری ذمہ داری ہے، مجھے اسے مزید مضبوط کرنا ہے۔ ٹریننگ کالج کے لئے کسی بھی قسم کی مدد کی ضرورت ہوتو مجھے بتائیں میں ہر وقت حاضر ہوں۔