حماد اظہر نے وزیر خزانہ کا چارج سنبھال لیا

حماد اظہر نے وزیر خزانہ کا چارج سنبھال لیا
اسلام آباد: نومنتخب وزیر خزانہ بیرسٹر حماد اظہر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، کابینہ ڈویژن نے آج صبح ان کی تقریری کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق حماد اظہرکووفاقی وزیرخزانہ مقررکردیا گیا جس کا کابینہ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، تاہم انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ اس کے علاوہ کابینہ ڈویژن نے حفیظ شیخ کووفاقی وزیرکے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

واضح رہے کہ حماد اظہر تبدیلی حکومت کے تیسرے وزیر خزانہ ہیں ، اس سے قبل تحریک انصاف حکومت نے اپریل 2019 میں موجودہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمرسے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے کر حفیظ شیخ کو مشیر خزانہ مقرر کیا تھا تاہم گزشتہ برس دسمبر میں لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ وزیراعظم کے معاونین اور مشیران کے پاس کابینہ کمیٹیوں کے اجلاس کی سربراہی کا اختیار نہیں۔