ریلویز پولیس کی تاریخ میں پہلی خاتون ایس ایچ او تعینات 

ریلویز پولیس کی تاریخ میں پہلی خاتون ایس ایچ او تعینات 
کیپشن: First woman SHO appointed in history of Railways Police

 ایک نیوز نیوز:ریلویز پولیس میں تقرر و تبادلوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ریلویز پولیس کی تاریخ میں پہلی خاتون کو ایس ایچ او تعینات کر دیا گیا نوشین کنول لاہور ڈویژن کی پہلی خاتون آفیسر ہیں جنہیں ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے ریلوے پولیس کے ایس پی معاز ظفر نے مزید تقرر تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔انسپکٹر راشد شاہ زمان ایس ایچ او لاہور تعینات،انسپکٹر مظاہر عباس کو SHO گوجرانولہ تعینات کر دیا۔

اے ایس آئی شہباز علی کو چوکی انچارج کینٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔ایس پی ریلویز لاہور نے آئی جی ریلویز کے ویژن کے مطابق ریلویز پولیس میں تبدیلی کو مدنظر رکھتے ہوئے احکامات جاری کئے۔ ایس پی لاہور کا کہنا ہے کہ اقدام سے خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ اور صلاحیت دکھانے کا موقع ملے گا۔