بابر اعظم کو دوبارہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ

بابر اعظم کو دوبارہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ
کیپشن: بابر اعظم کو دوبارہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ

ایک نیوز :پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو دوبارہ کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا ۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی انتظامیہ نے کپتان تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق بابر اعظم کو دوبارہ کپتانی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بابر اعظم کو کپتان بنانے کی تجویز دی اور اب بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قیادت سنبھالیں گے۔بابر اعظم کاکول میں تربیتی کیمپ میں بطور کپتان شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے 71 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 42 جیتے اور 23 میں شکست کھائی۔

ذرائع کے مطابق  ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو پی سی بی عہدیداروں کی جانب سے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے ، شاہین آفریدی نے پی سی بی حکام سے سوال کیا کہ کپتانی سے ہٹانے کی وجوہات بتائی جائیں جس پر بورڈ حکام شاہین کو کوئی جواب نہ دے سکے تاہم اتنا ہی کہا کہ بابراعظم کو کپتان بنانے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔