آصفہ بھٹو بلامقابلہ ممبر قومی اسمبلی منتخب

آصفہ بھٹو بلامقابلہ ممبر قومی اسمبلی منتخب
کیپشن: آصفہ بھٹو بلامقابلہ ممبر قومی اسمبلی منتخب

ایک نیوز :پاکستان پیپلز پارٹی کی نامزد امیدوار آصفہ بھٹو زرداری این اے 207 کی نشست پر بلامقابلہ ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوگئیں۔

تفصیلات کےمطابق  نواب شاہ: آصفہ بھٹو زرداری پہلی بار قومی اسمبلی کی نشست پر این اے 207 سے منتخب ہوگئیں،  نو منتخب قومی اسمبلی کی رکن آصفہ بھٹو زرداری صدر آصف علی زرداری کی چھوٹی بیٹی ہیں،  11 امیدواروں نے نامزدگی فارم جمع کرائے، جن میں 7 امیدواروں کے نامزدگی فارم مسترد ہوئے، تین امیدواروں نے پی پی پی کی نامزد امیدوار آصفہ بھٹو زرداری کے حق میں اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے،  آصف علی زرداری کے صدر پاکستان بننے کے بعد این اے 207 کی نشست خالی ہوئی تھی۔