لاہور، فائرنگ سے زخمی ہونیوالاسب انسپکٹردم توڑ گیا

لاہور، فائرنگ سے زخمی ہونیوالاسب انسپکٹردم توڑ گیا
کیپشن: لاہور، فائرنگ سے زخمی ہونیوالاسب انسپکٹردم توڑ گیا

ایک نیوز :لاہور مصری شاہ میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالاانسپکٹر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔


 پولیس کے مطابق سب انسپکٹر ارشد شہید ڈیوٹی سے واپسی پر گھر کے قریب پہنچا تو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شہید سب انسپکٹرارشد باغبانپورہ انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات تھا ۔ شہید ارشد کی لاش ڈیڈہاؤس منتقل کر دی گئی ہے ۔ 
پولیس کاکہنا ہے کہ  مصری شاہ میں نامعلوم ملزمان  کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سب انسپکٹر کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے تین ٹیمیں بنا دی گئیں۔ سب انسپکٹر کو  گھر کی دہلیز کے قریب  گولیاں مار کر شہید کیا گیا ۔لاہور: سب انسپکٹر ارشد کو اسکا بیٹا  شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے کر گیا تھا ۔

باغبانپورہ انوسٹی گیشن میں تعینات سب انسپکٹر ارشد کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے جمع کروا دی گئی ۔

پولیس کاکہنا ہے کہ پہلے سے سب انسپکٹر کے انتظار میں موجود ملزمان نے تین گولیاں ماریں۔شہید کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔

شہید سب انسپکٹر کی نمازجنازہ پولیس لائنز قلعہ گوجر سنگھ  میں اداکی جائےگی۔