بلوچستان سےتمام سینیٹربلامقابلہ منتخب

بلوچستان سےتمام سینیٹربلامقابلہ منتخب
کیپشن: All senators elected unopposed from Balochistan

ایک نیوز:بلوچستان سےتمام11سینیٹربلامقابلہ منتخب ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق بلامقابلہ منتخب ہونےوالے تمام تین کیٹیگری جن میں سات جنرل، دو خواتین اور دو ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پرامیدواربلامقابلہ کامیاب ہوئے۔
 مصلح الدین مینگل کے ریٹائر ہونے کے بعد ٹیکنوکریٹ کی دونوں نشستوں میں سے ایک نشست پر پیپلز پارٹی کے بلال مندوخیل جبکہ دوسری نشست پرجےیوآئی کےمولاناعبدالواسع بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔

جنرل نشستوں پر منتخب ہونے والوں میں مسلم لیگ ن کے آغا شاہ زیب درانی اور سیدال خان ناصر، پیپلز پارٹی کے سردار محمد عمر گورگیج، جمعیت علماء اسلام کے احمد خان ، آزاد امیدوار سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ، عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی خان ، نیشنل پارٹی کے جان محمد بلیدی شامل ہیں۔

جبکہ خواتین کی دو نشستوں پر ن لیگ کی راحت جمالی اور پیپلز پارٹی کی حسنہ بانو ایوان بالا کی ممبر بنی ہیں۔

واضح رہےبلوچستان سے تمام 11 سینیٹر پہلی بار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں اور پولنگ تک نوبت نہیں پہنچی-