بابر سلیم سواتی خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر ثریا بی بی ڈپٹی اسپیکر منتخب

بابر سلیم سواتی خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر ثریا بی بی ڈپٹی اسپیکر منتخب
کیپشن: بابر سلیم سواتی خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر ثریا بی بی ڈپٹی اسپیکر منتخب

ایک نیوز :سنی اتحاد کونسل کے نامزد امیدوار بابر سلیم سواتی خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر  ثریا بی بی ڈپٹی سپیکرمنتخب ہوگئے ۔

تفصیلا ت کے مطابق بابر سلیم سواتی سنی اتحاد کونسل کے نامزد امیدوار تھے بابر سلیم نے89ووٹ حاصل کۓ ان کے مد مقابل احسان اللہ نے17 ووٹ حاصل کۓ مجموعی 106 ووٹ پول کۓ گۓ۔تمام ووٹ درست قرار پائے۔

د وسری جانب ثریا بی بی خیبر پختونخوا اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر منتخب ہوگئیں ،ثریا بی بی سنی اتحاد کونسل کی نامزد امیدوار تھیں۔ ثریا بی بی پی کے ون چترال سے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ ازاد امیدوار تھیں ثریا بی بی نے87ووٹ حاصل کۓ ان کے مد مقابل ارباب وسیم نے 19 ووٹ حاصل کۓ مجموعی106ووٹ پول کے گۓ۔

چترال کی تحصیل مستوج سے تعلق رکھنے والی 40 سالہ ثریا بی بی 2024 کے عام انتخابات میں چترال سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 1 پر کامیاب ہونے والی واحد خاتون رکن اسمبلی ہیں۔ 

ثریا بی بی نے سیاست کا آغاز مسلم لیگ (ن) سے کیا تاہم بعد میں (ن) لیگ چھوڑ کر 2007 میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔2008 کے عام انتخابات میں سیاسی مہم کا آغاز کیا اور 2012 میں خواتین کی ایک تنظیم بنائی اور پارٹی مفاد کے لیے ان کو متحد کیا جب کہ  2020 میں پارٹی کی ضلعی، تحصیل اور ویلج کونسل کابینہ کے قیام کے لیے کام کیا۔

ثریا بی بی نے 2021 کے بلدیاتی انتخابات میں بھی پارٹی کے لیے انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیا تھا۔