گندم سکینڈل،تحقیقاتی کمیٹی کا انوارالحق کاکڑسےپوچھ گچھ کا فیصلہ

گندم سکینڈل،تحقیقاتی کمیٹی کا انوارالحق کاکڑسےپوچھ گچھ کا فیصلہ
کیپشن: گندم سکینڈل،تحقیقاتی کمیٹی کا انوارالحق کاکڑسےپوچھ گچھ کا فیصلہ

ایک نیوز:گندم سکینڈل پر قائم تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے پوچھ گچھ کا فیصلہ کرلیا۔

 کابینہ کمیٹی کے ذرائع کے مطابق گندم درآمد سکینڈل تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ۔سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل کی سربراہی میں قائم 4 رکنی کمیٹی کا چھٹی کے روز طویل اجلاس، سابق سیکرٹریز فوڈ سیکیورٹی کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود اور کیپٹن ریٹائرڈ آصف سے پوچھ گچھ مکمل کر لی

سابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو کمیٹی کی جانب سے بلایا گیا مگر ابھی تک حاضر نہیں ہوئے۔

 کمیٹی  کل سابق نگران وفاقی وزراء شمشاد اختر، گوہر اعجاز اور سابق وزیر اعلٰی محسن نقوی سے بھی پوچھ گچھ کرے گی۔

کمیٹی ذرائع کے مطابق نگران وفاقی کابینہ ارکان کا گندم درآمد کے معاملے پر اہم کردار ہے۔انکوائری کے بغیر رپورٹ نامکمل ہوگی۔

 چار رکنی کمیٹی کسٹم، کراچی پورٹ اور ایف بی آر کے متعلقہ افسران سے  تفتیش کرچکی۔کمیٹی حتمی رپورٹ پیر کو وزیراعظم کو پیش کرے گی  ۔