قائم مقام گورنر کی سائرہ افضل تارڑ کےگھرآمد،والد کے انتقال پرتعزیت کی

قائم مقام گورنر کی سائرہ افضل تارڑ کےگھرآمد،والد کے انتقال پرتعزیت کی
کیپشن: قائم مقام گورنر کی سائرہ افضل تارڑ کےگھرآمد،والد کے انتقال پرتعزیت کی

ایک نیوز:قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان کی رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے گھر آمد ،والد کے انتقال پرتعزیت کی۔

قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خان نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی۔

ملک محمد احمد خان کاکہنا تھاکہ افضل حسین تارڑ مرحوم ایک بااصول اور منجھے ہوئے سیاستدان تھے۔مرحوم نے خلوص دل کے ساتھ ملک اور قوم کی خدمت کی۔   افضل حسین تارڑ مرحوم کی ملک و پارٹی کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔