ویمن کرکٹرز کو بھی کاکول بجھوانےکافیصلہ

ویمن کرکٹرز کو بھی کاکول بجھوانےکافیصلہ
کیپشن: ویمن کرکٹرز کو بھی کاکول بجھوانےکافیصلہ

ایک نیوز: پاکستان کرکٹ بورڈ نےمینز کے بعد وویمن کرکٹرز کو بھی کاکول بجھوانے کا فیصلہ  کرلیا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق رواں سال ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل قومی ویمن کرکٹرز کی فٹنس پر توجہ دی جائے گی۔  پاکستان ویمن ٹیم نے رواں ماہ انگلینڈ کے دورہ  پر جانا ہے جہاں میزبان ٹیم کے خلاف سیریز کھیلے گی۔ دورہ انگلینڈ کے بعد دستیاب کھلاڑیوں کو انڈر 19 اور ایمرجنگ کھلاڑیوں کے ساتھ کاکول بجھوایا جائے گا۔

رواں پاکستان کرکٹ ٹیم نے دورہ انگلینڈ کے علاوہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ مقابلوں میں شرکت کرنی ہے۔