ٹرک باربی کیو پارٹی میں جا گھسا، چھ افراد ہلاک 

truck accident rotterdam holland
کیپشن: truck accident rotterdam holland
سورس: google

  ایک نیوز نیوز: ہالینڈ میں سڑک سے اترنے والاٹرک باربی کیو پارٹی  میں جا گھسا، پارٹی میں شریک 6 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

 رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے دیے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ رات نیو بیجرلینڈ کے گاؤں میں زوئڈزیڈزڈیجک روڈ پر ایک ٹرک سڑک سے اتر گیا اور پڑوس میں منعقدہ باربی کیو پارٹی میں ہجوم میں جا گھسا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 7 افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

حادثے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے، اور 46 سالہ ہسپانوی ڈرائیور کو "ایک مہلک ٹریفک حادثے کا سبب بننے پر" حراست میں لیا گیا  ہے۔بیان میں جہاں یہ اطلاع شیئر کی گئی کہ حادثے کے وقت ڈرائیور نشے میں نہیں تھا، جائے وقوعہ پر تفتیش شروع کردی گئی۔