ملک میں کورونا سے مزید 151 اموات ، پنجاب میں 103 زندگیاں خاموش

ملک میں کورونا سے مزید 151 اموات ، پنجاب میں 103 زندگیاں خاموش
لاہور: ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر تاحال بے قابوہے۔ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران 151 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔جبکہ مزید 5481افراد وائرس کا شکار ہوئے ۔ پنجاب میں 103اموات، 2674 نئے کیسز رپورٹ۔ ہوئے ۔

ملک میں کورونا کی تیسری لہر کی تباہ کاریاں جاری ہیں ، نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موذی وائرس نے مزید103افراد کو موت کی نیند سلا دیا۔جس کے بعد پنجاب میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد8327ہوگئی ہے۔ صوبے بھر میں پچھلے 24گھنٹوں  میں2674نئے مریض سامنے آئے ہیں ۔جس کے بعد ٓاب تک رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کی کل تعداد 2لاکھ 98ہزار818 تک جا پہنچی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق کورونا کے لحاظ سے لاہور1302کورونا کیسز کے ساتھ سر فہرست شہر ہے ، فیصل آباد میں182 افرادکوکورونانے آلیا ۔جبکہ راولپنڈی میں93، ملتان میں90 ، سرگودھا میں 78 ، بہاولپور میں 73، ساہیوال میں71 ، رحیم یار خان میں 70، اوکاڑہ میں 69 اور گوجرانوالہ میں 63افراد کورونا میں مبتلا ہو ئے۔

ملک کےدیگر صوبے کے اعدادو شمار کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 74 ہزار 640، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 16 ہزار 523، 818، سندھ 2 لاکھ 81 ہزار 385، بلوچستان 22 ہزار 118، آزاد کشمیر 16 ہزار 931 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 296 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 89 ہزار 838 ہے اور 7 لاکھ 8 ہزار 193 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
ک
ورونا کے سبب سندھ میں 4 ہزار 629، افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ خیبر پختونخوا 3 ہزار 238، اسلام آباد 677، گلگت بلتستان 106، بلوچستان میں 233 اور آزاد کشمیر میں 470 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔