فلم”کنتارا“کےنئےپارٹ کی شوٹنگ کاآغازکب ہوگا؟

فلم”کنتارا“کےنئےپارٹ کی شوٹنگ کاآغازکب ہوگا؟
کیپشن: When will the shooting of the new part of the movie "Kantara" begin?

ویب ڈیسک:فلم ”کنتارا“کےنئےپارٹ کی شوٹنگ کاآغازرواں برس دسمبرمیں ہوگا۔
تفصیلات کےمطابق فلم ”کنتارا“ کو پچھلے برس ریلیز کیا گیا تھا اور اس نے اپنی کہانی، سینماٹوگرافی اور بہترین مناظر کی وجہ سے بلاک بسٹر کا درجہ حاصل کرلیا۔
انڈسٹری میں تہلکہ مچانے والی فلم ”کنتارا“ کے نئے پارٹ کے ٹیزر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔


نئی فلم رشبھ شیٹی بنارہے ہیں جو فلم میں مرکزی کردار بھی خودادا کریں گے، فلم کی دیگر کاسٹ کے حوالے سے معلومات سامنے نہیں لائی گئی ہیں۔
فلم کا ٹیزر ناظرین کو ایک نئی دنیا میں لے جاتا ہے جسے رشبھ شیٹی نے تخلیق کیا ہے جو تجسس، خوف اور دلچسپی سے مزین ہے۔
”کنتارا“ کی ریلیز کا شدت سے انتظار کیا جارہا ہے اور اسے سات زبانوں میں پیش کیا جائے گا، فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں برس دسمبر سے ہوگا۔