جویریہ سعود نے کامیابی کیلئے مرد کی سپورٹ لازمی قرار دیدی

جویریہ سعود نے کامیابی کیلئے مرد کی سپورٹ لازمی قرار دیدی
کیپشن: جویریہ سعود نے کامیابی کیلئے مرد کی سپورٹ لازمی قرار دیدی

ویب ڈیسک:اداکارہ جویریہ سعود نے عورت کی کامیابی کیلئے مرد کی سپورٹ لازمی قرار دیدی۔
معروف اداکارہ جوریہ سعود کارمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ عورت کی کامیابی کے لیے گھر کے مرد کی سپورٹ پہلی سیڑھی ہوتی ہے۔ ’مجھے میرے والد، بھائی کی سپورٹ تھی، تبھی میں آگے بڑھی اور پھر شوہر اور بیٹا (بچوں) کی سپورٹ تھی، کوئی بھی عورت اس دنیا میں کام کرنے کے لیے آگے بڑھتی ہے تو اس کی پہلی بنیاد اس کے گھر کے مردوں سے شروع ہوتی ہے اگر سعود (شوہر) نہیں ہوتے تو شاید میں صرف ایک اداکارہ ہی ہوتی، وہ میری زندگی میں آئے تو میں نے لکھنا شروع کیا، رائٹرز بن گئی۔
جوریہ سعود کاکہنا تھاکہ عورت اپنی زندگی میں جتنی بھی کامیاب ہو جائے اگر اس کی فیملی خوش نہیں ہے تو اس کی خوشی ہمیشہ ادھوری رہتی ہے، ہمارے معاشرے میں اب بھی کافی لڑکیوں کو کام نہیں کرنے دیا جاتا اور میں ان لوگوں سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ وہ اپنی خواتین کو گھر سے باہر کام کرنے سے کیسے روک سکتے ہیں۔