پریانکا چوپڑا فلموں میں واپسی کیلئے تیار

پریانکا چوپڑا فلموں میں واپسی کیلئے تیار
کیپشن: پریانکا چوپڑا فلموں میں واپسی کیلئے تیار

 ویب ڈیسک:نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا ایک بار پھر بالی وڈ میں واپسی کررہی ہیں اور اب وہ ایکشن فلم میں نظر آئیں گی۔
  اداکارہ اس وقت ممبئی میں موجود ہیں اور وہ مختلف فلم ڈائریکٹروں سے ملاقاتیں کررہی ہیں۔
  پریانکا کی نامور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی سے ملاقات ہوئی ہے اور انہیں ان کا ایک ایکشن پروجیکٹ پسند آگیا ہے۔
اداکارہ اور فلم ڈائریکٹر کے درمیان شوٹنگ شیڈول اور دیگر معاملات پر بات چیت جاری ہے اور اس کا حتمی اعلان جلد کردیا جائے گا۔
یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا امریکی پاپ سنگر نِک جوناس سے شادی کے بعد لاس اینجلس میں مقیم ہیں اور اس جوڑی کی ایک بیٹی بھی ہے۔