گوادر میں مزیدبارشوں کاالرٹ جاری 

گوادر میں مزیدبارشوں کاالرٹ جاری 
کیپشن: گوادر میں مزیدبارشوں کاالرٹ جاری 

ایک نیوز:گوادر میں 2روز سے جاری بارشوں سے تباہی کے بعد مزیدبارشوں کا الرٹ جاری کردیاگیا۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کاکہنا ہے کہ بلوچستان پر موجود مغربی سسٹم کل مزید طاقتور ہوگا ۔گوادر میں 29 فروری اور یکم مارچ کو مزید تیز بارش کا امکان ہے۔ خدشہ ہے سازگار ماحول کے باعث مغربی سسٹم آئندہ دو روز بلوچستان میں موسلادھار بارش کا باعث بنے گا۔ گوادر کی تاریخ میں پہلی بار ماہ فروری میں اتنی بارش ریکارڈ ہوئی تھی۔ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران گوادر میں 187 ملی میٹر ،جیوانی میں  137 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

چیف میٹرولوجسٹ  کے مطابق  گوادر میں ماہ فروری کی سب سے زیادہ بارش 2008 میں 38 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی تھی ۔

سردار سرفراز احمد کاکہنا ہے کہ بارشیں برسانے والا مغربی سسٹم کل رات کراچی میں داخل ہوگا۔ کراچی میں یکم مارچ کو دن بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا  چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔کراچی میں مغربی سسٹم کے اثرات 2 مارچ کی صبح تک برقرار رہیں گے ۔سندھ کے بالائی اضلاع میں یکم سے تین مارچ تک درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے ۔

چیف میٹرولوجسٹ  کے مطابق مغربی سسٹم پورے ملک میں 29 فروری سے 3 مارچ تک بارش اور برفباری کا باعث بنے گا ۔