موسم کی تازہ صورتحال بارے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

موسم کی تازہ صورتحال بارے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
کیپشن: The important forecast of the meteorological department about the latest weather conditions

ایک نیوز: ملک میں حالیہ سردی کی لہر اور موسم کی تارہ صورتحال بارے محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی ہے۔ 

محکمہ موسمیات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جبکہ ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔ 

اس کے علاوہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔ 

بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ مری گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد رہے گا۔ شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔ کشمیر میں موسم شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔