ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہے گا یا بارش ہوگی؟ تازہ صورتحال

ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہے گا یا بارش ہوگی؟ تازہ صورتحال
کیپشن: Will the weather be cold and dry across the country or will it rain? Current situation

ایک نیوز: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پنجاب،  خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند / سموگ  چھائے رہنے کا امکان ہے۔   

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان ، صوابی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے  بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا:

مری، گلیات اورگردو نواح میں سردی رہے گی۔ لاہور ،خانیوال ،ملتان ، بہاولپور، خان پور، رحیم یار خان ،ڈیرہ غازی خان اور گر دو نواح میں دھند / سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہے گا اسی طرح سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم  خشک رہے گا۔ 

موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی اور پڈعیدن میں صبح  اور رات کے اوقات میں دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

کشمیر اور  گلگت بلتستان میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: 

لہہ منفی 11،اسکردو منفی 08، سری نگر منفی05،استور، کالام منفی 04، گوپس، گلگت منفی03،قلات اور کوئٹہ میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔