شدید دھند کا راج آج بھی برقرار: راولپنڈی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں نمبر ون

شدید دھند کا راج آج بھی برقرار: راولپنڈی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں نمبر ون
کیپشن: Heavy fog still reigns today: Rawalpindi tops list of most polluted cities

ایک نیوز: ملک کے کئی بڑے شہر آج بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ لاہور، راولپنڈی، کراچی، پشاور سمیت مختلف شہروں میں شدید دھند ریکارڈ کی گئی ہے۔  

بتایاگیا ہے کہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں راولپنڈی آج پہلے نمبر پر ہے۔ راولپنڈی میں ایئرکوالٹی انڈیکس 357 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہری پور میں اے کیو آئی 318 اور پشاور میں 300 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں ائیر کوالٹی انڈیکس 258 جبکہ لاہور میں 172 ریکارڈ کیا گیا ہے۔