بارش برسانےوالا نیا سسٹم پاکستان میں داخل 

بارش برسانےوالا نیا سسٹم پاکستان میں داخل 
کیپشن: بارش برسانےوالا نیا سسٹم پاکستان میں داخل 

ایک نیوز:پل پل بدلتا موسم،مغربی ہواؤں کا سلسلہ  بلوچستان میں داخل،ملک بھر میں بارشوں کی نئی پیشگوئی کردی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 11مارچ تک ملک کے بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے کر بارشیں برسائے گا۔ مغربی ہواؤں کادوسرا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا۔ آج سے 13 مارچ کے دوران بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ 

سندھ میں کل اور 12مارچ سے سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ اور دادو ،  پنجاب اور اسلام آباد میں 11 سے 14مارچ کے دوران بارشوں اور چند مقامات پر ژالہ باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔