ملک کے بڑے شہر شدید دھند کی لپیٹ میں، آلودہ ترین شہروں میں راولپنڈی کا پہلا نمبر

ملک کے بڑے شہر شدید دھند کی لپیٹ میں، آلودہ ترین شہروں میں راولپنڈی کا پہلا نمبر
کیپشن: Rawalpindi ranks first among the most polluted cities in the country's major cities under heavy fog

ایک نیوز: ملک کے بیشتر بڑے شہر آج بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جبکہ  آلودہ ترین شہروں میں راولپنڈی پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں سب سے زیادہ ائیر کوالٹی انڈیکس 306  ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ اسلام آباد میں ائیر کوالٹی انڈیکس 249 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

اسی طرح ہری پور میں ائیرکوالٹی انڈیکس 288، کراچی میں 217 اور لاہور میں 200 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

ماہرین کی رائے کے مطابق شہری سموگ سے بچنے کے لیے ماسک کا استعمال لازمی کریں۔