وزیراعلیٰ پنجاب نے وفاقی حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

عمران خان کے استعفوں کا اعلان ،پرویز الٰہی نے نیا بیان جاری کردیا 
کیپشن: عمران خان کے استعفوں کا اعلان ،پرویز الٰہی نے نیا بیان جاری کردیا 

ایک نیوز نیوز :وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے وفاقی حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ ان کا کہناتھا کہ صوبائی حکومت گئی تو وفاقی حکومت 27گھنٹے بھی نہیں رہ سکے گی ۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے اپنے نئے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پنجاب حکومت عمران خان کی امانت ہے ، عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا کہیں تو ایک منٹ بھی دیر نہیں لگاؤں گا۔  پرویز الٰہی نے کہا کہ صوبائی اسمبلیوں سے استعفے آتے ہی پی ڈی ایم کا جعلی اتحادبھی انتشار کی شکل جائیگا۔عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر عمران خان کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ان کا کہناتھا کہ اللہ تعالیٰ نے عمران خان کو ایک نئی زندگی عطاکی ہے ۔ن لیگ والے شعبدہ باز لوگ ہیں یہ جھوٹ بولنے سے باز نہیں آرہے ان کو لگ پتا جائے گا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم وضع دار لوگ ہیں جس کے ساتھ چلتے ہیں اس کاساتھ کبھی نہیں چھوڑتے ، عمران خان کی سیاسی حکمت عملی فیصلہ کن مر حلے میں داخل ہوچکی ہے ۔ن لیگ کے ساتھ الیکشن میں وہ ہوگا جو ان کی پشتیں بھی یاد رکھیں گی ۔

پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ ہم نے صوبائی اسمبلی سے استعفے دیئے تو وفاقی حکومت بھی 27گھنٹے سے زیادہ نہیں چل سکے گی۔پنجاب میں بہتری آرہی ہے ہر روز کوئی نہ کوئی بہتری نظر آرہی ہے ۔