پنجاب میں گورنر راج ، تحریک عدم اعتماد کا آپشن نہیں ،پرویز الٰہی کا بڑا اعلان

پنجاب میں گورنر راج ، تحریک عدم اعتماد کا آپشن ختم ،پرویز الٰہی نے بڑا اعلان کردیا
کیپشن: پنجاب میں گورنر راج ، تحریک عدم اعتماد کا آپشن ختم ،پرویز الٰہی نے بڑا اعلان کردیا

ایک نیوز نیوز : وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب میں گورنر راج یا عدم اعتماد کے حوالے سے خبروں پر خاموشی توڑ دی ۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پروویز الٰہی نے کہا کہ اپوزیشن اقلیت میں ہے اوراقلیت میں ہی رہے گی، اپوزیشن والے صرف نعرے لگا سکتے ہیں،عدم اعتماد لانا ان کے بس کی بات نہیں۔ تحریک عدم ا عتماد کا جسے شوق ہے، وہ لے آئے۔ اسمبلی ان سیشن ہوتوتحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہوسکتی اورنہ ہی اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا جاسکتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، عمران خان جب کہیں گے پنجاب اسمبلی تحلیل کردیں گے۔ ہم عمران خان کی ہدایت پر اسمبلی توڑنے کیلئے ہروقت تیار ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں ہمیں اکثریت حاصل ہے۔ پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف اورمسلم لیگ ق کے اراکین کی تعداد191ہے۔
پرویز الٰہی نے کہا کہ ہم نے تمام کام آئین اورقانون کے دائرے میں رہ کرکیے ہیں اورکررہے ہیں۔ وفاقی حکومت نے معیشت کا برا حال کردیا ہے۔ عوام پی ڈی ایم کی حکومت کو جھولیاں اٹھا کربددعا ئیں دے رہے ہیں۔ شہبازشریف کو صرف مانگناآتا ہے اوروہ صرف اچھے طریقے سے مانگ سکتا ہے، بھکاری بھی ایک در پر بار بار بھیک مانگنے آئے توگھر والے دروازہ بند کردیتے ہیں، شہبازشریف نے پنجاب کے سیلاب متاثرین کیلئے ایک پائی بھی نہیں دی۔ ہم نے اپنے وسائل سے سیلاب متاثرین کی آباد کاری اوربحالی کا کام کیا ہے۔