تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
کیپشن: Winter vacations have been announced in educational institutions(file photo)

ایک نیوز نیوز: پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع کے تعلیمی اداروں میں دو مراحل میں موسم سرماکی  تعطیلات کی جائیں گی۔ 

ذرائع کے مطابق پنجاب کے 24 اضلاع کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات 23 دسمبر 2022 سے 6 جنوری 2023 تک اور باقی اضلاع میں 3 جنوری سے 13 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔

جن اضلاع میں 23 دسمبر سے تعطیلات کا آغاز ہوگا۔ ان میں ساہیوال، گجرات، گوجرانوالا، پاکپتن، شیخوپورہ، اوکاڑہ، وہاڑی، لاہور، خانیورال، خوشاب، حافظ آباد، ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولپور، بہاولنگر، سرگردھا، منڈی بہاؤالدین، لودھراں، ننکانہ صاحب اور جھنگ شامل ہیں۔ 

اس کے علاوہ راجنپور، جہلم، میانوالی، اٹک، مظفرگڑھ، چکوال، بھکر، راولپنڈی، رحیم یارخان، ڈی جی خان اور چنیوٹ کے اضلاع میں تعلیمی ادارے 3 جنوری 2023 سے لیکر 13 جنوری 2023 تک بند رہیں گے۔