وزیراعظم شہبازشریف،چیف جسٹس قاضیٰ فائزعیسیٰ ملاقات آج ہوگی

وزیراعظم شہبازشریف،چیف جسٹس قاضیٰ فائزعیسیٰ ملاقات کل ہوگی
کیپشن: وزیراعظم شہبازشریف،چیف جسٹس قاضیٰ فائزعیسیٰ ملاقات کل ہوگی

ایک نیوز: وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ  کی ملاقات آج ہوگی ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی درخواست وزیرقانون کےذریعے کی گئی  تھی ۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ،اٹارنی جنرل بھی ساتھ ہونگے ۔ ملاقات میں وزیراعظم ٹیکسوں سے متعلق کیسز کے جلد فیصلوں کی درخواست کرینگے ۔

ذرائع کے مطابق 2700  ارب سے زائد کے ٹیکس مختلف عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔وزیر اعظم چیف جسٹس خصوصی ٹربیونلز یا بنچز قائم کرنے کی بھی درخواست کرینگے۔

اٹارنی جنرل اور وزیر قانون نے گزشتہ روز وزیر اعظم سے ملاقات بھی کی ۔پہلے  اٹارنی جنرل چیف جسٹس سے بھی ملے ۔

وزیراعظم اور چیف جسٹس ملاقات میں اہم قانونی اصلاحات پر بھی بات چیت ہوگی ۔جلد انصاف کی فراہمی  کےلیے مجوزہ قانون سازی کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا ۔ ملاقات آج دو بجے سپریم کورٹ میں ہوگی ۔