مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی نکل آئی

مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی نکل آئی
کیپشن: مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی نکل آئی

ویب ڈیسک:ڈاکٹروں نے سرجری کی مدد سے ایک شخص کے پیٹ سے زندہ ایل مچھلی نکال لی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ویتنام  کے صوبے کوانگ نین میں پیش آیا جہاں 34 سالہ شخص پیٹ میں تکلیف کی شکایت لیے اسپتال آیا تھا۔
 ڈاکٹرز نے شدید تکلیف میں مبتلا شخص کا الٹرا ساؤنڈ اور ایکسرے سمیت دیگر ضروری ٹیسٹ کیے جس سے معلوم ہوا کہ مریض کے پیٹ میں کچھ موجود ہے جو اس کی جان کیلئے خاطرہ بنا ہوا ہے۔
ڈاکٹرز نے مریض کے پیٹ کی فوری سرجری کی اور مریض کی آنتوں سے 30 سینٹی میٹر لمبی زندہ ایل مچھلی نکال دی جسے  دیکھ کر ڈاکٹرز بھی دنگ رہ گئے۔