مگر مچھ کے پیٹ سے سکے برآمد

 مگر مچھ کے پیٹ سے سکے برآمد
کیپشن:  مگر مچھ کے پیٹ سے سکے برآمد

ویب ڈیسک:امریکا کے چڑیا گھر میں موجود مگر مچھ کے پیٹ سے 70 سکے نکال لیے گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق زیر غور واقعہ  امریکی ریاست نیبراسکا کے شہر اوماہا میں قائم ہنری ڈورلی چڑیا گھر میں تھیبوڈاکس نامی 36 سالہ مگر مچھ کے روٹین چیک اپ کے دوران پیش آیا۔
بتایا جارہا ہے کہ مگر مچھ کا روٹین چیک اپ  دھات کا پتہ لگانے والی مشین سے کیا جارہا تھا  تاہم سکوں کا پتہ چلنے پر مگر مچھ کی جان بچانے کی خاطر فوری ٹریٹمنٹ کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چڑیا گھر کے جانوروں کے ڈاکٹروں  نے مگر مچھ کو بے ہوش کرنے کے بعد  اس کے پیٹ میں کیمرہ  ڈال کر سرجری کی جس کی مدد سے 70 سکوں کو کامیابی سے مگر مچھ کے پیٹ سے نکال لیا گیا۔