لمبےعرصےتک زندہ رہناچاہتےہیں؟معمرترین خاتون نےلمبی زندگی کارازبتادیا

لمبےعرصےتک زندہ رہناچاہتےہیں؟معمرترین خاتون نےلمبی زندگی کارازبتادیا
کیپشن: Want to live longer? The oldest woman revealed how to live longer

ایک نیوز:دنیاکی معمرترین خاتون کااعزازامریکی نژادہسپانوی ماریابرینیاس موریرا( María Branyas Morera) نامی خاتون کے پاس ہے۔

تفصیلات کےمطابق ماریابرینیا س نامی خاتون 4مارچ 1907کوامریکامیں پیداہوئیں تاہم8سال کی عمرمیں اپنےخاندان کےہمراہ سپین منتقل ہوگئی تھیں۔
116 سالہ خاتون کودنیاکی معمرترین خاتون کا اعزاز جنوری 2023 میں اس وقت حاصل ہوا جب سسٹرآندرے کے نام سے مشہور فرانسیسی راہبہ لوسیل رینڈن 118 سال کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔
اب سائنسدانوں کی جانب سے ان پر تحقیق کرکے طویل زندگی کے راز کو جاننے کی کوشش کی جائے گی۔
اسپین سے تعلق رکھنے والے سائنسدان Manel Esteller یہ تحقیق کررہے ہیں اور ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ ماریابرینیاس کا ذہن اب بھی بہترین ہے اور انہیں اب بھی وہ واقعات یاد ہیں جب ان کی عمر محض4 سال تھی اور انہیں کسی قسم کے امراض قلب کا بھی سامنا نہیں، جو معمر افراد میں عام ہوتے ہیں۔
یہ سائنسدان ڈی این اے اور جینز کے افعال پر کام کرتے ہیں اور حال ہی میں ان کی ملاقات ماریا برینیاس سے ہوئی، جس کے بعد انہوں نے یہ جاننے کا فیصلہ کیا کہ عمر میں اضافے سے خاتون کے جینز پر کیا اثرات مرتب ہوئے۔
ماریا برینیاس اب بھی صحت مند ہیں اور وہ ایکس (ٹوئٹر) پر بھی سرگرم ہیں، جہاں وہ لوگوں کو بتاتی ہیں کہ وہ کس طرح اپنی زندگی کی مدت میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
ماریابرینیاس بچپن میں ہی اپنے والد سے محروم ہوگئی تھیں اور اسی وقت ان کے ایک کان کی سننے کی حس ایک حادثے کے باعث ہمیشہ کے لیے ختم ہوگئی تھی۔
مگر زندگی کی تمام تر مشکلات کے باوجود وہ اب بھی زندہ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ سائنسدان جاننا چاہتے ہیں ان کی لمبی عمر کا راز کیا ہے۔
Manel Esteller کے مطابق ہمیں معلوم ہے کہ ماریہ برینیاس کی عمر 116 سال ہے مگر ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ان کی حیاتیاتی عمر کیا ہے، کیونکہ وہ جسمانی طور پر اپنی اصل عمر سے زیادہ جوان ہیں۔اس مقصد کے لیے خاتون کے خون، پیشاب اور لعاب دہن کے نمونے لیے گئے ہیں جن کا تجزیہ کیا جائے گا۔