واٹس ایپ میں اے آئی ٹیکنالوجی فیچرز کا اضافہ

واٹس ایپ میں اے آئی ٹیکنالوجی فیچرز کا اضافہ
کیپشن: واٹس ایپ میں اے آئی ٹیکنالوجی فیچرز کا اضافہ

ویب ڈیسک: واٹس ایپ میں جلد صارفین آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی پر مبنی چند نئے فیچرز استعمال کر سکیں گے۔
یہ نئے فیچرز میٹا اے آئی پر مبنی ہوں گے جن کا عندیہ واٹس ایپ کے مختلف بیٹا (beta) ورژنز سے ملا ہے۔
  میٹا کی جانب سے واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں ایک نئے اے آئی شارٹ کٹ کا اضافہ کیا گیا ہے۔
یہ اے آئی شارٹ کٹ واٹس ایپ کے اوپر موجود ہوگا جسے صارفین مختلف سوالات کے جواب جاننے اور مختلف موضوعات کی تفصیلات جاننے کے لیے استعمال کر سکیں گے۔
اسی طرح میٹا کی جانب سے اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی فوٹو ایڈیٹر کی آزمائش بھی واٹس ایپ میں کی جا رہی ہے۔اس فوٹو ایڈیٹر سے صارفین تصاویر کے بیک گراؤنڈ کو تبدیل کر سکیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ تصاویر کو ری اسٹائل اور ایکسپینڈ کرنے کی سہولت بھی صارفین کو دستیاب ہوگی۔
واٹس ایپ کی جانب سے ایپ کے اندر اسٹیکرز اور فوٹوز تیار کرنے کے فیچر کی بھی آزمائش کی جا رہی ہے۔