ایشین جوجٹسو چیمپئن شپ: پاکستان نےمیڈلزنام کرلئے

ایشین جوجٹسو چیمپئن شپ: پاکستان نےمیڈلزنام کرلئے
کیپشن: ایشین جوجٹسو چیمپئن شپ: پاکستان نےمیڈلزنام کرلئے

ویب ڈیسک: پاکستان نے ایشین جوجٹسو چیمپئن شپ 2024 کے مقابلوں میں ایک گولڈ اور دو برانز میڈل اپنے نام کرلیے۔
 ابوظہبی میں ہونے والی ایشین جوجٹسو چیمپئن شپ میں پاکستان کی 5 رکنی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک سونے اور دو کانسی کے تمغے جیت لیے۔
انڈر 18 کے ڈو کلاسک ایونٹ میں محمد یوسف علی اور عمر یاسین نے فائنل میں قزکستان کو شکست دے کر پاکستان کے لیے گولڈ میڈیا جیتا۔
اسرا وسیم اور کائنات عارف نے ڈو شو اور ڈو کلاسک کی سینیئر ویمنز کیٹیگری میں پاکستان کے لیے 2 کانسی کے تمغے حاصل کیے۔