اذلان شاہ ہاکی کپ،پاکستان اور جاپان کامیچ برابررہا

اذلان شاہ ہاکی کپ،پاکستان اور جاپان کامیچ برابررہا
کیپشن: اذلان شاہ ہاکی کپ،پاکستان اور جاپان کامیچ برابررہا

ایک نیوز:30ویں سلطان ازلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان اور جاپان کے مابین کھیلا گیا سنسنی خیز میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

ملائیشیا کے شہر آئپوہ میں جاری 30ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان اور جاپان کے مابین سنسنی خیز میچ کے پہلے ہاف کے 33ویں منٹ میں جاپان کے کین کی جانب سے پینلٹی کارنر کے ذریعے گول سکور ہوا۔

 بعد ازاں پاکستان کی جانب سے متواتر حملوں کے بعد دوسرے ہاف کے آخری 59ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعے رانا عبدالوحید نے گول سکور کرکے میچ ایک ایک گول سے برابر کر دیا۔

  پاکستان اپنا چوتھا میچ 8 مئی کو کینیڈا جبکہ پانچواں میچ 10 مئی کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔