حج آپریشن جاری،کراچی سےمزیدپروازیں 11مئی کوروانہ ہونگی

حج آپریشن جاری،کراچی سےمزیدپروازیں 11مئی کوروانہ ہونگی
کیپشن: Hajj operation continues, more flights from Karachi will take place on May 11

ایک نیوز: حج آپریشن جاری،کراچی سےمزیدتین پروازیں 11مئی کوروانہ ہوں گی۔
تفصیلات کےمطابق کراچی سے مزید تین پروازوں سے 700 عازمین حج مدینہ روانہ ہوں گے ۔
11 مئی کی رات نجی ائیر لائن کی پرواز 2 بجکر 35 منٹ پرروانہ ہو گی ،جس میں 180 عازمین حج مدینہ جائیں گے ،سعودی ائیر لائن کی پرواز رات 3 بجکر 15 منٹ پر حاجیوں کو لیکر مدینہ جائے گی۔

سعودی ائیر لائن کی پرواز میں370 عازمین حج روانہ ہوں گے ،پی آئی اے کی پرواز 3 بجکر 45 منٹ پر 150 عازمین حج کو لیکر مدینہ روانہ ہوگی۔