نومنتخب گورنرپنجاب عہدےکاحلف آج اٹھائیں گے

نومنتخب گورنرپنجاب عہدےکاحلف آج اٹھائیں گے
کیپشن: The newly elected governor of Punjab will take oath of office today

ایک نیوز:نومنتخب گورنرپنجاب اپنےعہدےکاحلف آج اٹھائیں گے۔
ذرائع کےمطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سردار سلیم حیدر گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف آج اٹھائیں گے۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کے عمرہ کی ادائیگی کے باعث حلف برداری دو بار ملتوی کی گئی جبکہ ن لیگ نے بھی اس سلسلے میں درخواست کی تھی۔ 

ذرائع کے مطابق سردار سلیم حیدر کی حلف برداری تقریب آج شام5 بجے گورنر ہاؤس میں منعقد ہو گی۔ نو منتخب گورنر پنجاب سے ان کے عہدے کا حلف چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ شہزاد خان لیں گے۔ تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے کیلئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج لاہور پہنچیں گے۔