پاکستان اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

اذلان شاہ ہاکی کپ،پاکستان نے کینیڈا کو بھی شکست دیدی
کیپشن: اذلان شاہ ہاکی کپ،پاکستان نے کینیڈا کو بھی شکست دیدی

ایک نیوز: پاکستان سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔ کینیڈا کو بھی 4کے مقابلے میں 5گول سے شکست دیدی۔

 ملائشیا کے شہر ایپوہ میں جاری 30ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے کینیڈا کو بھی سخت مقابلے کے بعد  شکست دی۔ پاکستان کی جانب سے ابوبکر نے دو جبکہ ارشد لیاقت، رانا عبدالوحید اور علی غضنفر نے ایک ایک گول سکور کیا۔

 جاپان نے ملائیشیا کو شکست دیدی اس کے ساتھ پاکستان اور جاپان نے  اذلان شاہ کپ فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

جاپان نے ملائیشیا کو 1-2 سے شکست دی جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان اور جاپان کے 10 ، 10 پوائنٹس ہوگئے جس کی وجہ سے جاپان اور پاکستان کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں۔

  پاکستان ٹیم اپنا پانچواں اور ٹورنامنٹ کا آخری لیگ میچ 10 مئی کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔