آئی کیوب قمر سے حاصل ہونے والی پہلی تصویرموصول 

 آئی کیوب قمر سے حاصل ہونے والی پہلی تصویرموصول 
کیپشن: The first image from iCube Qamar was received

ایک نیوز:آئی کیوب قمر سے حاصل ہونے والی پہلی تصویر سی این ایس اے نے پاکستانی سفیر کو دیدی۔
آئی ایس ٹی کے مطابق آئی کیوب قمر مشن کی کامیابی پر چائنہ نیشنل سپیس ایڈمنسٹریشن میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔چائنہ نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن میں پاکستانی ایمبیسڈر سمیت آئی کیوب قمر مشن پر کام کرنے والی آئی ایس ٹی کی ٹیم نے شرکت کی۔

پاکستان کا پہلا آئی کیوب قمرسیٹلائٹ 8 مئی کو چاند کے مدار میں داخل ہوا تھا۔آئی کیوب قمر سیٹلائٹ 3 مئی کو چین کے ہینان اسپیس لانچنگ سائٹ سے خلاء میں بھیجا گیا تھا۔