کراچی: فوجی افسران و جوانوں کو ملٹری اعزازات سے نوازا گیا

کیپشن: کراچی: فوجی افسران و جوانوں کو ملٹری اعزازات سے نوازا گیا

ایک نیوز:وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے لواحقین اور نمایاں خدمات انجام دینے والے فوجی جوانوں اور افسران میں کراچی کور میں فوجی اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار تھے ۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق تقریب میں کور کمانڈر کراچی نے فوجی افسروں اور جوانوں کو ستارہ امتیاز، تمغہ امتیاز اور تمغہ بسالت عطا کیے جبکہ 9 شہداء کے اہل خانہ نے تمغہ بسالت وصول کیے۔ تقریب کے دوران 14 فوجی افسروں کو ستارہ امتیاز اور 19 افسروں کو تمغہ امتیاز ملٹری عطا کیا گیا۔

آئی ایس پی آرکےمطابق عسکری اعزازات دینے کی تقریب میں سینئر فوجی افسروں اور اعزاز حاصل کرنے والوں کے اہل خانہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کی شہداء کے اہل خانہ سے بھی ملاقات ہوئی اور عظیم قربانی دینے پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔