تعلیم کےبغیرکوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی،وزیراعظم شہبازشریف

قائداعظم نےفرمایاتعلیم قوم کیلئےزندگی اورموت کامسئلہ ہے،وزیراعظم شہباز شریف
کیپشن: Quaid-e-Azam said that it is a matter of life and death for the learned nation, Prime Minister Shahbaz Sharif

ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ  تعلیم کےبغیرکوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی۔

تفصیلات کےمطابق قومی تعلیمی کانفرنس سےخطاب کرتےہوئےوزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی،کسی قوم کی ترقی تعلیم سے جڑی ہے،بچوں میں غذائی کمی ایک بڑا چیلنج ہے،پاکستان چیلنجز پر قابو پا کر ایٹمی قوت بنا،پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 80ہزار جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ پاکستانی قوم اپنے عزم اور حوصلے سے کسی بھی چیلنج پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ قائداعظم نے فرمایا کہ تعلیم قوم کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے،بطور وزیراعلیٰ پنجاب بچوں کیلئے تعلیمی وظائف اور یونیفارم کا بندوبست کیا،پنجاب میں برطانوی حکومت کے تعاون سے ووکیشنل انسٹیٹیوٹ قائم کئے، 2008سے 2018 کے درمیان پنجاب میں تعلیم کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اقدامات کئے،پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کا قیام عمل میں لایا گیا،بچوں سے مشقت کرانے والے والدین کو تعلیم کیلئے رقم دی۔