فیلڈہسپتال میں علاج کروانےوالےمریضوں کےاعداوشمارجاری

فیلڈہسپتال میں علاج کروانےوالےمریضوں کےاعداوشمارجاری
کیپشن: The number of patients treated in the field hospital continues

ایک نیوز : فیلڈ ہسپتال میں علاج حاصل کرنے والے مریضوں کے اعداد شمار جاری  کردئیےگئے۔
تفصیلات کےمطابق صحت کی سہولت آپکی دہلیز پر پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں فیلڈ ہسپتال طبی سہولیات کی فراہمی میں مصروف عمل ہے۔

صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیرنےکہاہےکہ گزشتہ روز فیلڈ 2563 ہسپتالوں میں مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں، صوبہ بھر میں 206 مریضوں کے لیب ٹیسٹ کئے گئے، 139 مریضوں کے الٹراساونڈ، ایکسرے کئے گئے۔ لاہور، مظفرگڑھ، فیصل آباد، اوکاڑہ، ڈی جی خان، اٹک اوربہاولپور میں فیلڈ ہسپتال عوام کی خدمت کررہے ہیں، سرگودھا، حافظ آباد، ملتان، جھنگ، نارووال، رحیم یار خان اور راجن پور میں بھی فیلڈ ہسپتال کام کررہے ہیں۔
 خواجہ عمران نذیر نےمزیدکہاہےکہ تمام مریضوں کو ادویات، ٹیسٹوں کی مفت طبی سہولیات دی جارہی ہیں، روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ ہسپتالوں کی کارکردگی، موومنٹ مانیٹر کررہے ہیں، مریضوں کے گھروں میں مفت ادویات فراہم کرکے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے وعدہ پورا کردیا۔