نئی دہلی:سکولوں میں دہشتگردی کاخطرہ،انتظامیہ متحرک

نئی دہلی:سکولوں میں دہشتگردی کاخطرہ،انتظامیہ متحرک
کیپشن: New Delhi: Threat of terrorism in schools, administration mobilized

ایک نیوز:سکولوں میں دہشتگردی کےخطرےکےپیش نظرانتظامیہ نےبچوں کوگھرواپس بھیج دیا۔
تفصیلات کےمطابق نئی دہلی میں 100 اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔

 بھارتی میڈیاکےمطابق دھمکی نامعلوم ملزمان کی جانب سے بذریعہ ای میل دی گئی، انتظامیہ نے اسکولوں کو خالی کرا لیا، بچوں کوگھروں کو واپس بھیج دیا۔
 بھارتی میڈیا کےمطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ اور پولیس نے تمام اسکولوں کی سرچنگ کی تاہم کوئی دھماکا خیز مواد نہیں ملا۔