سکول دیر سے کیوں آئیں،پرنسپل نے ٹیچر کو تشدد کانشانہ بناڈالا

سکول دیر سے کیوں آئیں،پرنسپل نے ٹیچر کو تشدد کانشانہ بناڈالا
کیپشن: سکول دیر سے کیوں آئیں،پرنسپل نے ٹیچر کو تشدد کانشانہ بناڈالا

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر آگرا کے ایک اسکول کی پرنسپل نے خاتون ٹیچر کو تاخیر سے اسکول آنے پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
مذکورہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پرنسپل نے ٹیچر گُنجا چوہدری سے دیر سے آنے کی وجہ پوچھی جس کے بعد دونوں میں گہری تلخ کلامی ہوئی۔
تلخ کلامی سے بات یہاں تک پہنچ گئی کہ پرنسپل اور خاتون ٹیچر میں ہاتھا پائی شروع ہوگئی، پرنسپل نے دیگر اساتذہ کی موجودگی میں گُنجا کو مارنا شروع کردیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اپنے بچاؤ کے لیے ٹیچر بھی پرنسپل پر ہاتھ اٹھا رہی ہیں۔
آگرا کے اسکول کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہے، جس میں صارفین نے آگرا پولیس کو مینشن کرتے ہوئے فوری طور پر پرنسپل کے خلاف قانونی کارروائی کا تقاضہ کیا ہے۔
دوسری جانب آگرا پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پرنسپل کے خلاف جلد کارروائی کی جائے گی۔