پاکستان کا پہلا سیٹلائیٹ مشن آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں پہنچ گیا 

 پاکستان کا پہلا سیٹلائیٹ مشن آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں پہنچ گیا 
کیپشن: Pakistan's first satellite mission i-cube Qamar has reached lunar orbit

ایک نیوز: پاکستان کا پہلا سیٹلائیٹ مشن آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں پہنچ گیا ۔
تفصیلات کےمطابق آئی کیوب قمر کو کامیابی سے چاند کے مدار میں چھوڑ دیا گیا ،پاکستانی خلائی سائنسدان ڈاکٹر خرم خورشید اور ڈاکٹر قمر الاسلام چین میں موجود ہیں۔
آئی کیوب قمر کی ڈپلائمنٹ کے بعد ایس او پیز کے مطابق تمام ذیلی سسٹمز کا جائزہ لیا جائے گا۔سیٹلائٹ امیجنگ سسٹم کے آپریشنل ہونے سے پہلے تمام ذیلی نظاموں کی تصدیق میں تقریباً ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔آئی کیوب قمر سے چاند کی پہلی تصویر 15 یا 16 مئی تک موصول ہو نے کا امکان ہے۔

چانگ ای 6 مشن چاند کی کشش ثقل کے زیر اثر قمری مدار میں داخل ہو چکا ہے۔اگلے مرحلے میں چانگ ای 6 کے لینڈر اور اسینڈر کو چاند کے جنوبی قطب کی عقبی جانب لینڈ کروایا جائے گا۔چانگ ای 6 مشن سے مین لینڈر 1 جون کو علیحدہ ہوگا ۔چانگ ای 6 مشن 2 جون کو قمری سطح سے مٹی اور چٹانوں کے سیمپلز جمع کرے گا ۔چانگ ای 6 مشن چار جون کو واپسی کا سفر شروع کرے گا ۔6 جون کو چانگ ای 6 مشن  ڈاکنگ کرے گا ۔ پروگرام کے مطابق چانگ ای 6 مشن 53 روزہ مشن مکمل کرنے کے بعد 25 جون کو زمین پر واپس لینڈ کرے گا۔