اسرائیلی جارحیت نہ رک سکی،مزید9فلسطینی شہید

اسرائیلی جارحیت نہ رک سکی،مزید9فلسطینی شہیداسرائیلی جارحیت نہ رک سکی،مزید9فلسطینی شہید
کیپشن: اسرائیلی جارحیت نہ رک سکی،مزید9فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ کے شہر رفح پر اسرائیل کے فضائی حملوں میں 6 بچوں اور 2 خواتین سمیت 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔
  غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور بمباری سے بچنے کے لیے اپنے گھر بار چھوڑ کر 20 لاکھ افراد رفح میں پناہ لیے ہوئے ہیں جو قدرے محفوظ علاقہ تھا۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اُس نے رفح میں حماس کے خفیہ ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے جہاں وہ اسرائیلی فوج پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
امریکا اور دیگر اتحادی ممالک نے بھی رفح میں پناہ گزینوں کی زندگیوں کی حفاظت کو یقینی بنائے بغیر کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی کی مخالفت کی ۔
تاہم اسرائیل نے اتحادیوں کی تنبیہ کو کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے حماس کے کمانڈرز کی موجودگی کا بہانہ بناکر رفح پر حملے شروع کردیے ، اسرائیلی فوج نے رفح کے اطراف فوجیوں کی تعداد بڑھاتے ہوئے زرعی زمین کو تباہ کردیا۔