میں نے پی ٹی آئی کے مردہ گھوڑے میں جان ڈالی ہے،شیرافضل مروت

 میں نے پی ٹی آئی کے مردہ گھوڑے میں جان ڈالی ہے،شیرافضل مروت
کیپشن: I have given life to PTI's dead horse, Shirafazl Marwat

ایک نیوز:شیرافضل مروت نےکہاہےکہ میں نے پی ٹی آئی کے مردہ گھوڑے میں جان ڈالی ہے۔
تفصیلات کےمطابق شیرافضل مروت کااڈیالہ جیل کےباہرمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ کل بھی ملاقات کیلئے آیا آج بھی ملاقات کیلئے آیالیکن آج بھی ملاقات نہیں کرائی گئی۔ لگتا ہے سپرٹینڈنٹ کوبھی کوئی زہر کھلایا گیا ہے۔ میری ملاقات میں شبلی فراز اور عمر ایوب حائل ہیں۔ شبلی فراز نے بانی پی ٹی آئی کو کہا ہے سعودی حکومت نے میرے نام پر اعتراض کیا۔ مجھے ایسی کمیٹی کا عہدہ ہی نہیں چاہیئے جس میں شبلی فراز اور عمر ایوب حائل ہوں۔ میں نے پی ٹی آئی کے مردہ گھوڑے میں جان ڈالی ہے۔

 شیرافضل مروت کامزیدکہناتھاکہ خیبر پختو خواہ سے کراچی تک پی ٹی آئی کو متحرک کیا ہے۔ پولیٹیکل کمیٹی کے ساتھ بانی پی ٹی آئی نے میرا نام فائنل کیا تھا۔ کمیٹی میں ووٹنگ کے ذریعے میرا نام مسترد کیا گیا۔ کیا یہ ایک شخص کی تذلیل نہیں بار بار میرا نام پبلک اکاونٹس کمیٹی سے ڈراپ کیا جارہا ہے۔ مجھے بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جارہا کچھ لوگ میرے خلاف ہوگئے ہیں۔
شیرافضل مروت کاکہناتھاکہ میں ہر طرح سے خان صاحب کے شانہ بشانہ کھڑا رہوں گا میں کبھی قبضہ مافیا کے ماتحت کام نہیں کروں گا۔ ہماری جنگ تھی کہ ہم دھاندلی کے خلاف احتجاج کریں لیکن کوئی احتجاج کیلئے نہیں نکلا سوائے میرے۔ میں خوشامد والا نہیں ہوں بانی پی ٹی آئی کے احکامات کا پابند ہوں، پی ٹی آئی کو گروپوں میں ڈال دیا گیا، اب پی ٹی آئی عمر ایوب اور شبلی فراز کی قیادت میں بانی پی ٹی آئی کو رہا کرے گی۔    
شیرافضل مروت نے احتجاجاً پی ٹی آئی میں کام کرنے سے انکارکر دیا بانی پی ٹی آئی بلائیں گے تو آؤں گا، ان کیساتھ کام نہیں کروں گا۔