صدر اور وزیراعظم کی اہم ملاقات

صدر اور وزیراعظم کی اہم ملاقات
کیپشن: صدر اور وزیراعظم کی اہم ملاقات

ویب ڈیسک :وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی  زرداری کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق  ملاقات ایوان صدر میں ہوئی، صدر اور وزیرِ اعظم نے ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ،صدر اور وزیراعظم نے ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے مشترکہ عزم کا اظہاربھی کیا، ملاقات میں رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے اقدامات پر بھی گفتگوہوئی ۔

وزیر اعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کی صدر آصف زرداری سے یہ پہلی باضابطہ ملاقات ہے ۔ ملاقات میں آئی ایم ایف کے نئے پروگرام سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔