بھارت کی تاریخ کا سب سے بڑا انتخابی سکینڈل

بھارت کی تاریخ کا سب سے بڑا انتخابی سکینڈل
کیپشن: بھارت کی تاریخ کا سب سے بڑا انتخابی سکینڈل

ایک نیو ز: بھارت کی تاریخ کا سب سے بڑا انتخابی سکینڈل ،انتخابات سے قبل مودی سرکار کی بڑی دھاندلی عوام کے سامنے عیاں ہوگئی ۔

تفصیلات کےمطابق 2017 میں پاس ہونے والے الیکٹورل بانڈ کے بل کے ذریعے بی جے پی نے تاریخ کی سب سے بڑی انتخابی دھاندلی کی، الیکٹورل بانڈ کے نام پر کارپوریٹ سیکٹر سے عطیات کے ذریعے مودی سرکار نے 12930 کڑور حاصل کیے ،عطیات کے بدلے میں مودی سرکار نے نجی کمپنیوں پر سرکاری پروجیکٹس اور ٹینڈرز کی بارش کردی ،حال ہی میں بی جے پی نے انتخابی مہم کے لیے چندہ جمع کرنے کے لیے پورٹل کا آغاز کیا اور سوشل میڈیا پر اپنے عطیات کی رسیدیں بھی پوسٹ کیں ۔

بی جے پی کے وزراء نے سوشل میڈیا پر محض 1000 سے 2000 تک کے عطیات کی رسیدیں پوسٹ کیں ،بی جے پی کے اہلکاروں کی رسیدوں سے اندازہ لگایا جائے تو کل 1 لاکھ بھی نہیں بن پاتے مگر  پارٹی فنڈز میں تقریباً 13 ہزار کڑور موجود ہیں۔