پی ایس ایل،پشاور زلمی نے یونائیٹڈ کو شکست دیدی

پی ایس ایل،پشاور زلمی نے یونائیٹڈ کو شکست دیدی
کیپشن: پی ایس ایل،پشاور زلمی نے یونائیٹڈ کو شکست دیدی

ویب ڈیسک:پی ایس ایل کے میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8رن سے شکست دیدی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈکےکپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پشاور زلمی نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر 201 رن بنائے، 202 رن کے ہدف کے جواب میں اسلام آباد کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 193 رن بناسکی۔
اس سے قبل پشاور زلمی  پہلےکھیلتے ہوئے5 وکٹ کے نقصان پر 201 رن بنائے، زلمی کے کپتان بابراعظم 111 رن بنا کر ناقابل شکست رہے، بابراعظم کی 63 گیندوں پر مشتمل اننگ  میں 2 چھکے  اور 14چوکے شامل تھے۔
ان کے علاوہ  صائم ایوب  نے 38 اور  پال والٹر نے19 رن بنائے، آصف علی 17 رن بنا کر ناٹ آؤٹ  رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے 2، آغاسلمان اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔